ملاکنڈ(مانند نیوز)ملک کی دیگر حصوں کی طرح ضلع مالاکنڈکے تحصیل درگئی میں بھی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف پی ٹی آئی کارکنان کا احتجاجی مظاہرہ کیاگیامظاہرین نے ہاتھوں میں بینرزاٹھارکھے تھے جس پر سویڈن حکومت اور قرآن کی بے حرمتی کے خلاف نعرے درج تھے جبکہ تحصیل بٹ خیلہ میں بھی پی ٹی آئی کارکنان کا احتجاجی مظاہرہ کیاگیامظاہرین بٹ خیلہ بس سینڈ سے پریس کلب تک ریلی نکال گئے مظاہرین سے حطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ ہم سویڈن میں ہونے والے واقع کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اس واقع سے تمام عالم اسلام کے جذبات مجروح ہوئے ہیں قرآن مجید کی بے حرمتی کرکے دنیا کا امن برباد کرنے کی سازش کی جارہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عظمت قرآن کا تحفظ ہر مسلمان کا فرض ہے انہوں نے عالمی برادری کو پوری طور پرنوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور ایسے واقعات کی روک تھام کا مطالبہ کیا ہے ۔