واشنگٹن(مانند نیوز ڈیسک) امریکا نے روس سے لڑائی کے لیے یوکرین کو کلسٹر ہتھیار دینے کا اعلان کردیا۔ڈیموکریٹس نے بائیڈن حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کلسٹر بموں سے بچوں اور عام شہریوں کو خطرات ہوں گے۔بائیڈن نے اسے مشکل فیصلہ قرار دے دیا اور کہا کہ اتحادیوں سے بھی بات کی تھی، یوکرین کے پاس اسلحہ ختم ہورہا ہے۔پینٹاگون نے بھی کلسٹربم فیصلے کا دفاع کیا ہے۔ نائب وزیردفاع نے کہا کہ کلسٹر بموں کے غیر ذمے دارانہ کو استعمال روکنے کے لیے یوکرین سے رابطے میں ہیں۔علاوہ ازیں امریکی صدر بائیدن نے اعلان کیا ہے کہ امریکا نے اپنے تمام کیمیائی ہتھیار تباہ کردئیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا نے اپنے ذخیرے کو بحفاظت تلف کر دیا ہے۔ یہ اقدام ہمیں کیمیائی ہتھیاروں کی ہولناکیوں سے پاک دنیا کے قریب لایا ہے۔کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کی تنظیم کا کہنا ہے کہ خطرناک کیمیائی مادے اس طرح تباہ کیے گئے کہ دوبارہ حاصل نہ کیے جاسکیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے