اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی سے متعلق رپورٹ جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ سال 2024-23میں معاشی شرح نمو 2.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال پاکستان کی معاشی کارکردگی منفی 0.5 فیصد رہی، حکومت نے گزشتہ سال جی ڈی پی گروتھ 0.3 فیصد مثبت رہنے کا دعوی کیا تھا۔ آئی ایم ایف کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ سال 2024میں بے روزگاری ساڑھے 8فیصد سے کم ہوکر 8فیصد پر آجائے گی جبکہ اس سال اوسط مہنگائی 29.6فیصد سے کم ہو کر 25.9فیصد پر آنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق اس سال مالی خسارہ معمولی کمی سے ساڑھے 7 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق پرائمری سرپلس جی ڈی پی کا 0.4فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا ہے، پاکستان کے ذمہ قرضوں کا حجم 81.8فیصد سے کم ہو کر 74.9فیصد پر آجائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے