گلگت (مانند نیوز ڈیسک)حاجی گلبر خان نئے وزیرِ اعلی گلگت بلتستان منتخب ہو گئے۔19 اراکین اسمبلی نے کھڑے ہو کرحاجی گلبر کی حمایت کی، پی ٹی آئی فارورڈ گروپ کے 12، ن لیگ کے 3، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کے ایک ایک رکن اسمبلی نے ووٹ دیا۔حاجی گلبر خان کا تعلق پاکستان تحریک انصاف کے فارورڈ بلاک سے ہے۔وزیرِ اعلیٰ کے انتخاب میں حاجی گلبر خان کو مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی حمایت حاصل تھی۔ حاجی گلبرخان کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع دیامر سے ہے حاجی گلبرخان نومبر 2009 کے انتخابات میں جے یو آئی ف کے ٹکٹ پرمنتخب ہوئے۔2009 میں پیپلز پارٹی کی مخلوط حکومت میں حاجی گلبر خان وزیرِ صحت رہے۔حاجی گلبر خان کو 2015 میں ن لیگ کے امیدوار نے شکست دی۔حاجی گلبر خان 2020 کے انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے اور وزیرِ صحت رہے۔حاجی گلبر خان جی بی کے حلقہ 18 دیامر 3 تانگیر سے منتخب ہوئے تھے۔