اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ انہوں نے اپنا استعفی صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوادیا۔اس حوالے سے جہانگیر جدون کا کہنا تھا کہ ذاتی وجوہات کی بنیاد پر عہدے سے مستعفی ہوا۔بتایا گیا ہے کہ جہانگیر جدون کافی متحرک وکیل رہے ہیں اور انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں وفاق کے اہم کیسز کی نمائندگی کی جن میں اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس بھی شامل ہے، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف کیسز میں بھی وہ وفاقی کی نمائندگی کرتے رہے ہیں اور وہ کافی ٹھوس دلائل دیتے رہے ہیں۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے