اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔وزیراعظم نے محسن نقوی سے پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کے معاملات پر گفتگو کی، پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں وفاق کے برابر کرنے پر بھی بات چیت ہوئی۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے وزیراعظم شہباز شریف کو سرکاری ملامین کی تنخواہوں کے معاملے کو دوبارہ کابینہ میں لے جانے کی یقین دہانی کروا دی۔پنجاب کے سرکاری ملازمین کی جانب سے کئی روز تک سول سیکرٹریٹ لاہور کے باہر دھرنا دیا گیا اوراحتجاج کیا گیا اورمطالبہ کیا گیا تھا کہ پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پینشن وفاق اوردیگر صوبوں کے مطابق بڑھائی جائیں۔ منگل کے روز وزیر اعظم شہبازشریف نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پیشن وفاقی ملازمین کے برابر کرنے کا کہا۔ اس پر نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینش کا معاملہ دوبارہ کابینہ میں لے جانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے