پشاور(مانند نیوز ) غیر سرکاری تنظیم سی پی ڈی آئی کے صوبائی کوارڈنیٹر نورعالم نے کہا ہے کہ ووٹ کاغذ کا ایک سادہ ٹکڑا نہیں بلکہ قوم کی مقدس امانت ہے اور اس سے ملک کا روشن مستقبل وابستہ ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم کے بہتراور روشن مستقبل اور جمہوری عمل کی بقاء کے لئے ووٹ کی اہمیت مسلمہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ووٹ ڈالنا صرف خانہ پوری نہیں بلکہ ایک قومی کا ز ہے اور ہر محب وطن شہری کا فرض اولین ہے کہ وہ پہلی فرصت میں اپنے قیمتی ووٹ کا اندراج کرکے اس کا صحیح استعمال کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردان میں سی پی ڈی آئی کی جانب سے انڈویجول لینڈ‘سائبان ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن اور اجالا سحر کے اشتراک سے منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہو ئے کیا،پروگرام سے الیکشن آفیسر مردان عبدالعلی خان،سب اسسٹنٹ حسن نبی،سنئیر سب اسسٹنٹ محمد ریحان،سائبان ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن کے محمد عارف، اجالا سحر کے نسیم اختر اور خواجہ سرا علیشاہ نے بھی خطاب کی، مقررین نے کہا کہ نوجوانوں کو قومی دھارے میں لانے کے لئے الیکشن کمیشن کی جانب سے آگاہی مہم شروع کیا گیا ہے،جس کا مقصد نوجوانوں میں ووٹ کی اہمیت اور اپنی طاقت کی پہچان کروانا ہے، تاکہ آئندہ عام انتخابات میں ٹرن آوٹ میں خاطرخوا اضافہ ہو,انہوں نے کہا کہ ووٹ قومی امانت اور فریضہ ہے،اس کا صحیح استعمال ہر پاکستانی کا حق اور ذمہ داری ہے، ووٹ کے صحیح استعمال ہی ہے ہم اپنے مستقبل کے لئے بہتر فیصلہ کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ووٹ کا صحیح استعمال ہر پاکستانی پر فرض ہے اور بغیر کسی دباؤ اور زور زبردستی کے ووٹ کا حق استعمال کرنا حق ہے۔ووٹ ہی کے ذریعے ہم مستقبل کے لئے مخلص قیادت اور نمائندوں کا انتخاب کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی معاشرہ ووٹ کی اہمیت سے انکار نہیں کر سکتاکوئی بھی ریاست اپنے عوام کے بغیر ریاست نہیں بن سکتی۔انتخابات میں ووٹ کے ذریعے ہی ہم اپنے اچھے برے کا فیصلہ کرتے ہیں ووٹ کے صحیح استعمال سے اچھی اور مخلص قیادت کو لایا جاسکتا ہے جبکہ دوسری جانب غلط استعمال سے غلط لوگ بھی اسمبلیوں میں آ سکتے ہیں اس لئے وطن کی ترقی و خوشحالی کے لئے 18 سال سے زیادہ عمر والے مرد و خواتین اپنے ووٹ کا اندراج ضرور کرائیں اور قوم کے لئے مخلص قیادت کو منتخب کریں اور اس کے لئے ووٹ کا صحیح استعمال نہایت اہم ہے اور معاشرے میں ووٹ کے اندراج اور حق رائے دہی کے استعمال کی اہمیت کو اجاگر کرنا اشد ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خواتین نصف آبادی سے زیادہ ہیں اور ان کے ووٹ کی اہمیت مسلمہ ہے اور خواتین ملک کے لئے مخلص قیادت اور نمائندوں کے انتخاب میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے