ملاکنڈ(مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز فورس شہاب محمد خان نے اسسٹنٹ کمشنر ز اور تمام لیوی پوسٹ کمانڈروں کو سختی سے تاکید کی ہے کہ وہ اپنے اپنے سب ڈویژن اورتما م تھانوں کی حدود سے منشیات،ناجائز تجاوزات،چوری ڈکیتی اور دیگر جرائم کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں تاکہ ضلع ملاکنڈ کو ہر قسم کی ڈرگز کی ناسور اور جرائم پیشہ عناصر سے پاک صاف کرنے اور پائیدار امن وامان کے قیام کو یقینی بنایا جاسکے،یہ ہدایات انہوں نے گزشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے دی۔ان ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ شکیل احمد اور اسسٹنٹ کمشنر درگئی شہباز خان سمیت صوبیدارمیجر سمیع اللہ باچہ نے لیویز جوانوں کے ہمراہ مختلف علاقوں میں منشیات اور جرائم کے خاتمے اور علاقے میں امن وامان قائم کرنے کے لیے سرچ اینڈ سڑائیک اپریشن شروع کیا ہے۔درگئی سب ڈویژن میں خفیہ اطلاع پر کاروائی کرے ہوئے علاقہ ورتیر میں بڑے پیمانے پر منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث غنی رحمٰن ولد سید غنی کے گھر پر چھاپہ مارا۔چھاپے کے دوران ان کے ٹھکانے سے 5002 گرام چرس برآمد کرکے ملزم غنی رحمٰن کو گرفتار کرکے ان کے خلاف لیویز تھانہ درگئی میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کی ہے اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ شکیل احمد خان نے مختلف چھاپوں کے دوران اور ناکہ بندیوں کے دوران اقدام قتل میں ملوث ملزمان کو پکڑ کرکے جھیل بھیج دیا گیا ہے۔