لاہور (مانند نیوز ڈیسک)لاہور میںپنجاب پولیس کے ڈپٹی انسپکٹرجنرل(ڈی آئی جی) شارق جمال گھر میں مردہ پائے گئے،پولیس نے تحقیقات شر وع کردیں۔ پولیس کے مطابق ڈی آئی جی شارق جمال لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے میں واقع گھرمیں رات گئے مردہ پائے گئے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ڈی آئی جی شارق جمال کی نعش فلیٹ نمبر 104 اے تھانہ نشتر کی حدود میں پائی گئی جبکہ وہ ڈیفنس فیز فور میں رہائش پذیر ہیں اور انکی رہائش گاہ کو تھانہ ڈیفنس اے لگتا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ڈیفنس اے ڈویژن پولیس نے ایک مرد اور ایک خاتون کو حراست میں بھی لیا ہے۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے نیشنل ہسپتال ڈی ایچ اے منتقل کر دیا گیا، موت کے وقت شارق جمال گھر میں اکیلے تھے۔ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی شارق جمال نے اپنے 2 ملازمین کو کام سے گھر سے باہر بھیجا تھا، جیسے ہی ملازم گھر واپس آئے تو ڈی آئی جی کو مردہ پایا جس کے بعد پولیس کو اطلاع کی گئی۔ذرائع کا کہناہے کہ ڈی آئی جی شارق جمال کے اہل خانہ دوسرے گھر میں موجود تھے۔ پولیس کی جانب سے واقعہ کی مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں،شارق جمال کی موت کی خبر ملتے ہی پولیس افسران اور شارق جمال کی اہلیہ ہسپتا ل پہنچ گئے۔ شارق جمال ڈی آئی جی ٹریفک اور ڈی آئی جی ریلویز بھی رہے جبکہ ان دنوں وہ او ایس ڈی تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے