سخاکوٹ(مانند نیوز) تحصیل کونسل ہال درگئی میں کھلی کچہری کاانعقاد کیا گیاجس کے دوران لوگوں نے مسائل ا و ر انکو درپیش مشکلات پیش کئے ۔کھلی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر درگئی محمد علی، ٹی اوار درگئی اعظم صافی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر بی ائی ایس پی محمدطارق، محکمہ سوئی گیس درگئی کے انچارج عصرین خان شموزئی، محکمہ سی اینڈ ڈ بلیو درگئی کے سب انجینئر لیاقت شاہ، روڈ انسپکٹر کاشف الرحمان، محکمہ ایریگیشن درگئی کے سب ایس ڈی او فیاض خان، ایس ڈی او محکمہ تعلیم درگئی پیر سیدزمین شاہ، محکمہ پبلک ہیلتھ درگئی کے ایس ڈی اوریاض خان اور محکمہ فوڈ کے شاہد خان سمیت محکمہ جات کے سربراہان و نمائندگان نے شرکت کی۔ کھلی کچہری میں ویلج کو نسل سخاکوٹ بازار کے چیئرمین ساجد حسین مشوانی،محمدابراہیم، اسد علی سمیت مختلف مکتب کے لوگوں نے علاقہ کے درپیش مسائل پیش کئے اور انکے فوری حل کا مطالبہ کردیا۔محکمہ زراعت میں زمینداروں کیلئے خریدے گئے ٹریکٹروں کو زمینداروں کے فلاح و بہبودکے لئے فوری استعمال کرنے کا مطالبہ کیا گیا کیونکہ ٹریکٹر دفتر میں کھڑے ہونے اور استعمال نہ ہونے کی وجہ سے ناکارہ ہونے کاخدشہ۔محمدابراہیم خان نے کہا کہ تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال درگئی میں فیمل ای سی جی کیلئے ڈیوٹی کرنی والے نرس وقت پر ڈیوٹی کیلئے نہیں آتی جس سے اکثر اوقات مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ویلج کو نسل سخاکوٹ بازار کے چیئرمین ساجد حسین مشوانی نے کہا کہ محکمہ پبلک ہیلتھ کی جانب سے شہید محلہ سخاکوٹ بازار بچھائی گئی پائپ جگہ جگہ پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس سے لوگ گندہ پانی پینے پر مجبور ہے جبکہ محکمہ سوئی گیس اور محکمہ واپڈا درگئی نے بھی عوام کے ناک میں دم کر رکھا ہے۔گھنٹوں گھنٹوں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ سے گھریلوصارفین کو سخت مشکلات کاسامنا ہے انہوں نے کہا کہ جب بجلی میں کوئی فالٹ آجائے یاٹرانسفرمر خراب ہوجائے اور جب صارف یا صارفین اس کی مرمت کیلئے محکمہ واپڈا والوں کو کال کریں تو وہ فیول نہ ہونے کا بہانہ کر موبائل کو بند کر کے بات کو ٹال مٹول کرتے ہے جس سے صارفین کو سخت مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہیں۔اسد علی نے ہاکی کھیل کے حوالے سے کہا کہ ہمارے مٹھی بہت زرخیز ہے اور ہمارے ہاں بہت سے اچھا ٹیلنٹ موجود ہے مگر اسکو سرپرستی کی ضرورت ہے اسسٹنٹ کمشنر محمد علی نے متعلقہ اداروں کے سرابرہان ونمائندگان کو عوامی مسائل ترجیحیی بنیادوں پر حل کرانے کی ہدایات جاری کئے۔انہوں نے کہا کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد عوام کے مسائل سے اگاہی اور انکے فوری حل کراناہے ہم عوام کو جوابدہ ہے عوام کو جہاں بھی مشکلات کا سامنا ہووہ انتظامیہ کیساتھ رابطہ رکھیں انکے مسائل فوری طور پر حل کئے جائینگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے