مالاکنڈ (مانند نیوز) صوبائی حکومت، محکمہ خوراک کے اعلیٰ حکام اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ انوار الحق کی احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اجمل شاہ آفریدی نے پولیس کے ہمراہ عوامی شکایت پر اچانک شنڈے موڑ اڈہ خار کے مقام پر غیر معیاری کولڈ ڈرنکس کے گودام پر چھاپہ مارا اور فیکٹری کو سیل کردیا اور گودام مالک کے خلاف مزید قانونی کاروائی شروع کی۔ اس کے علاوہ اسی مقام پر ایک بیکری میں غیر معیاری خوراکی اشیاء کی فروخت پر بیکری مالک کو بھی دفتر حاضر ہونے کا نوٹس جاری کیا۔