سخاکوٹ(مانند نیوز) جمعیت علماء اسلام تحصیل درگئی کے زیر اہتمام درگئی بازارمیں سویڈن میں قران مجید کے بیحرمتی کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیااحتجاجی مظاہرہ جس کی قیادت جمعیت علماء اسلام ضلعی ملاکنڈ کے امیر مفتی کفایت اللہ، جنرل سیکرٹری مولانا سلمان تاثیر، تحصیل امیر حافظ حبیب الحسین، تحصیل جنرل سیکرٹری قاری افتخار منصور، فنانس سیکرٹری عبدالوہاب اور مولانا سلیمان ودیگر کر رہے تھے۔نے درگئی بازار میں چکر لگا واپسی پر مین چوک میں جلسہ کی شکل اختیار کی جس سے خطاب کرتے ہوئے جے یوآئی ضلع ملاکنڈ کے امیر مفتی کفایت اللہ، جنرل سیکرٹری مولانا سلمان تاثیر، تحصیل امیر حافظ حبیب الحسین، تحصیل جنرل سیکرٹری قاری افتخار منصواور مولانا سلیمان نے کہا کہ سویڈم میں قران مجید کی بیحرمتی ناقابل برداشت ہے واقعہ سے پوری دنیا کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنا مغرب کے بیمار سوچ کی عکاسی ہے۔ہم ایسے گھناونے عمل کی بھرپور مذمت کرتے ہیں قران مجید کی بیحرمتی امت مسلمہ کیلئے کسی صورت قابل قبول نہیں ایسے واقعات کا مقصد مسلمانوں میں اشتعال پیدا کرنا ہے۔حکومت سویڈن کیساتھ فوری طور پر سفارتی تعلقات ختم کریں۔مقررین نے ضلع ملاکنڈ میں امن وامان کی ابتر صورتحال پر گہرے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ ایک مہینہ کے دوران تقریبا 35افراد قتل ہوئے اور انتظامیہ ٹھس سے مس نہیں ہوئی چوری، ڈکیتی، بدامنی اور لاقانونیت عام ہے اس کے ساتھ ساتھ مدارس اور دین سے محبت کرنے والے لوگوں کو تنگ کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔ اگر تم میں جرات ہو توان لوگوں کو تنگ کریں جو کہ حضورﷺ کے نبوت کو نہیں مانتے قادیانی کھلم کھولا ملاکنڈ اور ہر جگہ سرگرمیاں کر رہے ہیں کمیونسٹ بھی کھلم کھولا سرگرمیاں کر رہے ہیں۔مقررین نے ملاکنڈ انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ علاقہ میں امن وامان کی بحالی کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں