پشاور(مانند نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا پختونخوا حکومت نے باجوڑ دھماکے کی ابتدائی رپورٹ مرتب کرلی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نذیر خان کے مطابق تین مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، تفتیش جاری ہے۔ علاوہ ازیں پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ورکرز کنونشن میں سکیورٹی لیپس کے حوالے سے رپورٹ طلب کر لی ہے، کنونشن کا سکیورٹی آرڈر جاری نہیں ہوا تھا اور سیاسی اجتماع سے متعلق اعلی پولیس حکام کو اطلاع نہیں دی گئی، ورکرز کنونشن کی اجازت اور سکیورٹی پلان میں غفلت پر بھی تحقیقات جاری ہیں۔