پشاور(مانند نیوز ڈیسک)باجوڑ خودکش دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا ہے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 55 ہوگئی۔لیڈی ریڈنگ ہسپتا ل(ایل آر ایچ) کے ترجمان محمد عاصم نے بتایا کہ 25 سالہ راحت اللہ آئی سی یو میں داخل تھا۔ آئی سی یو میں داخل ایک اور زخمی کی حالت تشویش ناک ہے۔ترجمان ایل آر ایچ کے مطابق گزشتہ رات مزید 5 زخمیوں کو ہسپتا ل منتقل کیا گیا، ایل آر ایچ میں کل 20 زخمی زیر علاج ہیں۔خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں ہونے والے خودکش دھماکے کی ذمہ داری داعش کے پی نے قبول کی جس میں 55 افراد جاں بحق اور 82 زخمی ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے