اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)القاعدہ برصغیر نے باجوڑ بم دھماکے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے اسے مجرمانہ، غیر شرعی اور حرام فعل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی کارروائیوں میں ماضی میں الجزائر تا پاکستان دشمن دین اینٹلی جنس ایجنسیاں یا داعش نماجیسے خوارج ملوث رہے ہیں جن کا مقصد فساد فی الارض ہے۔ القاعدہ بر صغیر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نہایت دکھ اور افسوس کے ساتھ ہمیں یہ خبر موصول ہوئی ہے کہ پاکستان کے قبائلی ضلع باجوڑ میں مذہبی سیاسی جماعت جمیعت علماء اسلام کے ایک جلسے میں دھماکے کے نتیجے میں پچاس سے زائد افراد شہید اور دو سو کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔ اسی طرح قریباً دو ماہ قبل پاکستان کی ایک اور مذہبی سیاسی جماعت جماعت اسلامی کے ایک قافلے پر بلوچستان کے علاقے ژوب میں حملہ کیا گیا تھا جس میں کئی لوگ زخمی ہوئے تھے۔ یہ مجرمانہ، غیر شرعی اور حرام افعال ہیں اور اس طرح کی کارروائیوں میں ماضی میں الجزائر تا پاکستان دشمن دین اینٹلی جنس ایجنسیاں ملوث رہی ہیں یا (داعش نما) ایسے خوارج ملوث رہے ہیں جن کا مطمع فساد فی الارض ہے۔ ایسی مجرمانہ کارروائیوں کا مقصد مجاہدین اور جہاد فی سبیل اللہ کی مبارک محنت کو بدنام کرنا اور مجاہدین اہل دین کے مابین اختلافات کے بیج بونے کی کوشش ہے۔ مجاہدین اسلام (جن کا تعلق چاہے کسی بھی خطے یا تنظیم و جماعت سے ہو) کے جہاد کے مقاصد اساسی میں سے ایک مسلمانوں بلکہ دنیا بھر کے مظلوموں کی نصرت و اعانت اور ان کے جان، مال اور آبرو کی حفاظت ہے۔ بے شک ایسے جرائم میں دشمن دین اینٹلی جنس ایجنسیاں اور خوارج جیسے گمراہ فرقے ملوث ہیں۔ ہم ایسے غیر شرعی افعال کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور حالیہ حملے کے نتیجے میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد اور ان کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی و تعزیت کرتے ہیں۔ اللہ تعالی زخمیوں کو شفائے کاملہ و عاجلہ عطا کرے اور ظالموں کو کیفر کردار تک پہنچائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے