نئی دہلی (مانند نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست مہاراشٹر کی تحصیل شاہاپور میں ایکسپریس وے کی تعمیر کے دوران ایک کرین پل کے سلیبس پر گر گئی، جس کے نتیجے میں 17مزدور ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ بھارتی حکام کے مطابق اب بھی ملبے میں کئی افراد دبے ہوئے ہیں، جنہیں نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس کے مطابق کرین رات کے وقت کنکریٹ کے بڑے سلیبوں پر گری، کرین اور کنکریٹ کا ملبہ مزدوروں پر آگرا۔رپورٹ کے مطابق گرنے والی بھاری کرین خصوصی طور پر پلوں کی تعمیر کیلئے استعمال ہوتی تھی۔مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ دیویندرا فدنائوس نے کہا کہ شاہاپور سانحہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے