حویلیاں (مانند نیوز)لوکل گورنمنٹ بائی الیکشن تحصیل حویلیاں کے پرامن انعقاد، امن و امان کے قیام اور شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی جانب سے دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا ہے جس کے مطابق درج زیل سرگرمیوں پر10 اگست تک کے لیے مکمل پابندی اور خلاف ورزی پر کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔عوامی اجتماعات، جلوسوں اور الیکشن میٹنگ پر پابندی،اسلحہ کی نمائش پر پابندی، امیدواروں کی جانب سے جیت کے موقع پر جلوسوں، ریلیوں اورتقریبات پر پابندی،دیگر یونین کونسلز کے افراد کا پولنگ سٹیشن کی 500 میٹر کی حدود میں داخلے پر پابندی،پولنگ سٹیشن کے اندر موبائل فون لے کر جانے پر پابندی،اشتعال انگیز بینرز آویزاں کرنے پر پابندی اورمرد پولنگ ایجنٹوں کے فیمیل پولنگ سٹیشنوں میں داخلے پر پابندی ہو گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے