ماسکو(مانند نیوز)روس کے خطے سائبیریا میں 5.1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کیمطابق جی ایف زیڈ جرمن ریسرچ سنٹر برائے جیو سائنسز نے بتایا بدھ کو روس کے ریجن سائبیریا زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزے کا مرکز سطح زمین سے 10 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔ تاحال زلزے کے باعث کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔