چترال (مانند نیوز)اپر چترال میں میراگرام نمبر 2 روڈ ٹریفک کے لئے بحال کردیا گیا۔مذکورہ روڈ حالیہ سیلاب کی وجہ سے مکمل طور پر منقطع تھا۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد خالد زمان کی خصوصی ہدایت پر میراگرام نمبر 2 روڈ اج ٹریفک کے لئے بحال کردیا گیا۔اہلیان علاقہ نے ٹریفک کا نظام بحال ہونے پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے علاوہ ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی جانب سے علاقہ پھیشکم، گازین، زوپو، واسم اور دربند کے سیلاب متاثرین میں راشن تقسیم کیاگیا۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد خالد زمان کی ہدایات پر ریوینیو عملہ نے یارخون ویلی کا دورہ کرکے مذکورہ بالا علاقوں کے سیلاب متاثرین میں راشن وغیرہ تقسیم کئے۔ دوسرے جانب لوئر چترال میں بھی بحالی کا عمل جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنرلوئر چترال محمد علی خان کے احکامات کی روشنی میں محکمہ پبلک ہیلتھ اور ٹی ایم اے کے عملے نے دن رات کے مسلسل محنت کے بعد گولین سپلائی سکیم کے پائپ لائن کو مکمل طور پر بحال کردیا۔