باجوڑ (مانند نیوز)نگران صوبائی حکومت کے احکامات کے روشنی میں صوبہ خیبر پختونخواہ بشمول ضلع باجوڑ میں ھر قسم کے سیاسی اجتماعات،پروسیشنز،جلسے جلوسوں کیلئے ڈپٹی کمشنرز سے اجازت لینا لازمی قرار۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوارلحق کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ اینٹلی جنس کوارڈینیشن کمیٹی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس بریگیڈیئرراو عمران، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نذیر خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علی رضا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ نصیر خان، اسسٹنٹ کمشنر خار محب اللہ خان یوسفزئی، اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی عدیل احمد ستار، تمام متعلقہ سیکورٹی ایجنسیسز کے سربراہان نے شرکت کی۔ صوبائی حکومت کی روشنی میں ”عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے، تمام جلوسوں اور اجتماعات (سیاسی یا دوسری صورت میں) کو سخت حفاظتی اقدامات کے ساتھ منظم کیا جائے، یا دوسری صورت میں اجازت نہیں ہے.عوامی جلوس۔ پبلک پارک، اسٹیڈیم، روڈ، پبلک پاتھ وے، ہال میں یا جیسا بھی معاملہ ہو، کسی بھی مقصد کے لیے کوئی بھی جلسہ، جلوس، اسمبلی یا اجتماع، ڈپٹی کمشنر کی پیشگی اجازت کے بغیر ضلع میں نہیں ہوگا۔ جبکہ اجازت کے لیے منتظمین ڈپٹی کمشنر باجوڑ کو درخواست دے گی۔ موصول ہونے کے بعد درخواست کو رائے کے لیے اسے پولیس، اور دیگر متعلقہ ایجنسیوں کو بھیج دیا جائیگا۔ اور اسی کے رائے کے مطابق اجازت یا منسوخ کیا جائیگا۔ ڈپٹی کمشنر کے اجازت کے بغیر کسی قسم اجتماع منعقد نہیں ہوگا خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام سیکورٹی ایجنسیوں کو ہدایات جاری کی کہ ضلع کے جس جگہ میں کسی قسم کی جلسہ جلوسوں کے رپورٹس بروقت ڈپٹی کمشنر کو ارسال کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے