دیر (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنردیر بالا گوہر زمان کی ہدایات پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر واڑی بخت جہان نے واڑی بازار میں کارروائی کرتے ھوئے تین افراد کو عارضی انکروچمنٹ اور غیر قانونی گاڑی پارک کرنے کے جرم میں حراست میں لے کر حوالات میں بند کردیے۔ ایڈیشنل اے سی بخت جہان نے کہا کہ تجاوزات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا اور تجاوزات کرنیوالوں کیخلاف کاروائی ہوگی۔