پبی (مانند نیوز )جمعیت علمائاسلام (س) کے امیر اور جامعہ دارالعلوم حقانیہ کے نائب مہتمم مولانا حامد الحق حقانی نے پشاور میں سانحہ باجوڑ کے زخمیوں کی عیادت کی،بعد ازاں مفتی محمود مرکز پشاور میں وفد کے ہمراہ مولانا فضل الرحمن سے تعزیت کی۔ مولانا حامد الحق حقانی نے سانحہ باجوڑ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ مولانا حامد الحق نے کہاکہ پاکستان کی سربلندی اور بقاءکے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے،مولانا فضل الرحمن نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ آپ کے تشریف لانے سے ہمارے حوصلے بلند ہوئے،مولانا حامد الحق حقانی نے باجوڑ میں زخمی ہونے والوں کی فرداً فرداً عیادت کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔وفد میں مولانا راشد الحق سمیع، مولانا سید محمد یوسف شاہ،مولانا عبدالواحد خطیب،مولانا عبدالرفیع مولانا عبدالسمیع، مولانا صاحب حسین و دیگر علماء شامل تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے