کوہاٹ (مانند نیوز)صوبہ بھر کی طرح کوہاٹ میں بھی یوم شہداء پولیس عقیدت اور اخترام سے منایا گیا۔یوم شہداء کی مرکزی تقریب نیو پولیس لائن کوہاٹ میں منعقد ہوئی. تقریب کے مہمان خصوصی جی او سی کوہاٹ احسان خٹک تھے اس کے علاوہ کمشنر کوہاٹ ڈویژن محمد علی شاہ، ریجنل پولیس آفیسر شیر اکبرخان، ڈپٹی کمشنر کوہاٹ ڈاکٹر عظمت اللہ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فرحان خان، پولیس آفیسرز اور شہداء کے لواحقین نے شرکت کی۔یادگار شہداء پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور آر پی او کوہاٹ، جی او سی کوہاٹ کمشنر کوہاٹ ڈویژن اور ڈی پی او کوہاٹ نے یادگار شہداء پر گلدستے رکھے اور شہداء کی ارواح کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر کوہاٹ ڈویزن محمد علی شاہ کا کہنا تھا کہ شہداء کی لازوال قربانیوں کی بدولت پورے ملک میں امن قائم ہوا ہے۔تمام قوموں پر مشکل وقت آئی ہے لیکن مشکل حالات میں خیبر پختونخواہ پولیس اور پوری قوم نے دلیری اور ایمانداری کیساتھ مقابلہ کیا جسکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی. آر پی او کوہاٹ ڈویژن نے کہا کہ شہداء نے پولیس کی تاریخ میں ایک روشن باب رقم کیا ہے اور اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر اس مٹی کی حفاظت کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کیاہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پولیس کے شہداء کے لواحقین کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ جی او سی احسان خٹک کا کہناتھا کہ کے پی کے پولیس کی قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے۔پاک فوج ہمیشہ پولیس اور لواحقین شہداء کے ساتھ کھڑے رہی گی۔تقریب کے اختتام پر شہداء پولیس کے لواحقین میں تحائف تقسیم کئے گئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے