اپر کوہستان (مانند نیوز)ملک بھر کی طرح ضلع اپر کوہستان میں بھی ہفتہ شہداء پولیس انتہاء عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔پولیس آفسران اور جوانوں کی شہید کی قبر پر حاضریوں کا سلسلہ جاری ڈی پی او اپر کوہستان محمد خالد خان نے شہید کی قبر پر حاضری قبر پر سلامی دی، قاتحہ خوانی کی، پھول چڑھانے کے بعد شہید کے لواحقین سے ملاقات کی اور تحایف پیش کیے۔انہوں نے کہا کہ ہفتہ شہداء پولیس کے منانے کا مقصد اپنے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنا اور ان کو یاد کرنا ہے کیونکہ انہوں نے ضلع میں امن کو قائم رکھنے، وطن عزیز کے دفاع کو مضبوط کرنے اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اپنی جانوں کی قربانیاں دی ہیں۔ شہدائے پولیس ہمارے اصل ہیروز ہیں جن کی قربانیوں کی بدولت امن قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی رینک سے لے کر کانسٹبل تک پولیس افسران کی شہادتیں ہیں جنہوں نے دہشتگردی کے خلاف فرنٹ لائن پر جنگ لڑی ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے