ایبٹ آباد (مانند نیوز)بچو ں کو ما ں کا دودھ پلانے کا عالمی مہینہ منانے کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ایبٹ آباد میں ھوا۔محکمہ صحت ضلعی ھیلتھ آفسرخصوصی سیل برائے نیوٹریشن اور یونیسف کے تعاون سے ایبٹ آباد کے تمام ھسپتالوں میں بچوں کو دودھ پلانے کا مہینہ منانے کا انعقاد ضلعی ھیلتھ آفسر ایبٹ آبادکے دفتر میں کیا گیا۔عالمی سطح پر بچوں کو ماں کا دودھ پلانے کی افادیت سے متعلق اگاہی کا عالمی ہفتہ ہر سال یکم آگست سے سات آگست تک منایا جاتاہے۔ لیکن صوبہ خیبر پختون خواہ میں پورا مہینہ اس اگاہی کیلئے وقف کیا گیاہے۔ اس تقریب میں معاون خصوصی برائے ضلعی ھیلتھ آفسر ڈاکٹر فیصل خان ذادہ نے بحثیت مہمان خصوصی شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے صحت نے کہا کہ ماں کا دودھ ہر لحاظ سے بچے کیلئے ایک مکمل غذا ہے اور بچے کے پیدائش کے بعد جلد از جلد بچے کو ما ں کا دودھ پلانا شروع کرنا چاہئے۔ انہونے مذید کہا کہ محکمہ صحت اور نیوٹریشن سیل کو اس حوالے سے لوگوں میں شعور اجاگر کرنا چاہئے تا کہ بچوں کو ماں کا دودھ پلانے کے تناسب بڑھ جائے۔ضلعی ھیلتھ آفسر ڈاکٹر فیصل خان ذادہ نے اپنے خطاب میں اس حوالے سے نیوٹریشن سیل کو مکمل سپورٹ اور تعاون کی یقین دھانی کی اور یونیسف سے درخواست کی صوبے میں جاری نیوٹریشن پروگرام کو مذید وسعت دیں۔ تا کہ ذیادہ سے ذیادہ لوگ اس سے مستفید ہوسکیں۔ضلعی ھیلتھ آفسر ڈاکٹر فیصل خان ذادہ نے مذید کہا کہ اگر صوبے میں بچوں کو ماں کا دودھ پلانے کا رجحان بڑھ گیا تو اس سے ہر سال 20,000 مائیں بے وقت موت سے بچ سکتی ہے۔تقریب میں شرکاء کو بتایا گیا کہ فی الحال صرف 45.6% بچوں کو پیدائش کے ایک گھنٹہ کے اندر اندر مائیں دودھ پلانا شروع کر دیتی ہیں۔ جو کہ ایک تشویشناک بات ہے۔ تقریب میں ایڈیشنل ضلعی ھیلتھ آفسر ڈاکٹر شھزاد اقبال، ڈاکٹر اشفاق احمد کوارڈینیٹر نیشنل پروگرام، اے ڈی سی نادیہ،محمد ولید سجاد پرونشل انفارمیشن منیجمنٹ آفیسر،عمران عباسی بینظیر نشونما پروگرام،لیڈی ھیلتھ ورکر،لیڈی ھیلتھ سپروائیزر،این،جی اوز، صحافیوں اور دیگر شعب? ذندگی سے تعلق رکھنے والے کثیر لوگو ں نے شرکت کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے