پبی (مانند نیوز )شہداء پولیس،غازیان پولیس ہمارے صوبہ خیبر پختونخواہ پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں۔انہی ہی کی لازوال قربانیوں کی بدولت قیام امن ممکن ہوا۔4اگست یوم شہداء کے حوالے سے مرکزی تقریب کا انعقاد پولیس لائن میں منعقد کیا گیا۔پولیس کے چاک وچوبند دستے نے شہداء کے بچوں کو سلامی دی۔شہداء اور غازیوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا یوم شہداء کے حوالے سے ضلعی سطح پر مرکزی تقریب پولیس لائن نوشہرہ میں منعقد کیگی۔تقریب میں سٹیشن کمانڈر شاہد،ڈپٹی کمشنر کبیر آفریدی،کمال حسین طوری SP انوسٹی گیشن، پولیس افسران، پولیس،شہداء کے لواحقین اور پولیس غازیوں نے شرکت کی۔یادگار شہداء پر پولیس کے چاک وچوبند دستے نے شہداء کے بچوں کی موجودگی میں سلامی پیش کی۔پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں۔مرکزی تقریب سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نو شہرہ ناصر محمود نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداء اور غازیوں محکمہ پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ شہداء کے خاندان پولیس برادری کا حصہ ہیں۔ آئی جی پی خیبر پختونخواہ اختر حیات خان اور ریجنل پولیس افیسر محمد سلیمان کی خصوصی ہدایت ہیں کہ شہداءکے تمام مسائل ترجیحی بنیادو ں پر حل کئے جائیں۔غازی پولیس آپ بہادری پر خیبر پختونخواہ اور نوشہرہ پولیس کو فخر ہے۔تقریب میں شہداء کے بچوں نے اپنے الفاظ شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ ہم مادر وطن کی حفاظت کے لیے کسی بھی بات سے دریغ نہیں کرئینگے۔ آخر میں غازیوں کی بہادری پر اْنکو توصیفی سرٹیفیکٹ اور بچوں میں تحائف تقسیم کئے گئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے