ڈیرہ اسماعیل خان (مانند نیوز) اعجاز شہید پولیس لائنز ڈیرہ اسماعیل خان میں 4 اگست یوم شہدائپولیس کے حوالے سے تقریب کا انعقادشہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں شہداء اور غازیوں کی قربانیوں سے آج ہم امن کی فضاء میں بیٹھے ہیں،عبدالرﺅف بابر قیصرانی۔شہداء کے خاندانوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑینگے،ہمیں ایسے دشمن کا سامنا ہے جس کا چہرہ تک نہیں دیکھ سکتے،ڈی پی او کا تقریب سے خطاب۔اعجاز شہید پولیس لائنز ڈیرہ اسماعیل خان میں 4 اگست یوم شہدائپولیس کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان عبدالرﺅف بابر قیصرانی تھے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی افتخار شاہ،اے ایس پی علی عبداللہ خالد،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر سید اصغر علی شاہ‘ ڈی ایس پی حافظ محمد عدنان‘ ڈی ایس پی سردار عالمگیر،ڈی ایس پی لیگل محمد عمران کنڈی،ڈی ایس پی ایف آر پی سلیم طارق،ڈی ایس پی انوسٹی گیشن انور خان خٹک سمیت پولیس افسران اور اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ تقریب میں شہدائے پولیس کی فیملیز اور غازیان پولیس نے بھرپور طریقے سے شرکت کی۔ تقریب میں شہدائکے بچوں نے تقاریر اور ٹیبلوز پیش کرکے شہدائے پولیس کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرﺅف بابر قیصرانی نے کہا کہ شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں شہداء اور غازیوں کی قربانیوں سے آج ہم امن کی فضاء میں بیٹھے ہیں،شہدائے پولیس ہمارے سر کا تاج ہیں شہدائکے خاندانوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا اور نہ ہی چھوڑیں گے، انہوں نے کہا کہ شہدائکی قربانیاں ملکی سلامتی کا باعث ہیں۔ ڈی پی او نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کی جنگ میں ہمیں ایسے دشمن کا سامنا ہے جس کاچہرہ تک نہیں نظر نہیں آتا۔ انہوں ںنے کہا کہ شہدائکو ہر جہان میں عزت ملتی ہے اور انہیں عزت والا رزق بغیر کسی حساب کے ملتا ہے، ڈی پی او کا کہنا تھا کہ شہیدوں کے نام سے ہمیں طاقت ملتی ہے، انہوں نے کہا کہ جب یزیدیت ختم نہیں ہوئی تو ہم حسین کے جانثار کس طرح پیچھے ہٹ سکتے ہیں۔ ڈی پی او نے اپنے خطاب میں شہدائے پولیس اور غازیان پولیس کو بھرپور انداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے