کرک (مانند نیوز) خوشحال خان خٹک یونیورسٹی، کرک کا 31 واں سینڈیکیٹ اجلاس جمعہ کو پشاور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں یونیورسٹی کے تعلیمی ـ مالی اور انتظامی امور پر توجہ مرکوز کی گئی جس کا مقصد ادارے کی ترقی کو یقینی بنانا ہے ـ31ویں سنڈیکیٹ کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سردار خان نے کی۔ اجلاس میں سنڈیکیٹ کے دیگر اراکین نے بھی بھرپور شرکت کی۔دیگر ممبران میں رجسٹرار خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک محمد رشاد خٹک، ٹریژرر حافظ اسماعیل خان، جسٹس ریٹائرڈ داؤد خان، چیئرمین ایچ ای سی کے نمائندے اور وائس چانسلر فاٹا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد جہانزیب خان، ڈاکٹر محمد ریاض خان، ڈپٹی ڈائریکٹر آڈٹ فرید جلال سمیت محمد شاہ دین، ڈاکٹر محمد انعام الحق، عبداللطیف، عبدالسلام، پرنسپل جی پی جی سی کرک پروفیسر اجمل خان اور سیکرٹریز ہائر ایجوکیشن آرکائیوز اینڈ لائبریریز ڈیپارٹمنٹ، فنانس ڈیپارٹمنٹ، اور اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبرپختونخوا کے نمائندے شامل تھے۔ ۔اجلاس کے دوران مختلف امور پر سیر حاصل بحث ہوئی اور یونیورسٹی کو انتظامی، تعلیمی اور مالیاتی معاملات میں درپیش مسائل کے حل کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔ سنڈیکیٹ کے اراکین نے معیاری تعلیم فراہم کرنے اور طلباء، اساتذہ اور عملےے کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔31ویں سنڈیکیٹ اجلاس نے یونیورسٹی کے وسائل کے شفاف اور موثر مالیاتی انتظام کو یقینی بنانے کے لیے 15ویں فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے اجلاس کی مندرجات کی بھی منظوری دی۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سردار خان نے تمام سنڈیکیٹ ممبران کا یونیورسٹی کی ترقی میں گراں قدر خدمات فراہم کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ادارے کے وژن اور اہداف کے حصول کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں۔ قبل ازیں فنانس اینڈ پلاننگ کا اجلاس آج وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سردار خان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں سنڈیکیٹ کومالیاتی امور پر سفارشات پیش کی گئیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے