بٹ خیلہ(مانند نیوز ) تھانہ بائزئی تحصیل ضلع مالاکنڈ میں پہلے سے برامد کیاگیا مارٹر گولہ ناکارہ بنادیاگیا کوئی تخریب کاری یا دھماکہ نہیں ہوا سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گذشتہ روز تھانہ لیوی پوسٹ کے اہلکاروں کو اطلاع ملی کہ دریائے سوات کے قریب کھیتوں میں مارٹر گولہ پڑا ہے۔ جس کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے مارٹرگولہ تحویل میں لیا اور ضروری کاروائی کے بعد آج جمعہ کے روز تھانہ اور راموڑہ مالاکنڈ یونیورسٹی کو ملانے والے پُل کے قریب اسے ناکارہ بنادیا گیا زوردار دھماکہ کے آواز سے قریبی ابادی اور یونیورسٹی میں کافی خوف وہراس پھیلا اور سوشل میڈیا پر ملاکنڈ یونیورسٹی میں دھماکہ کی اطلاعات سے کافی خوف اور پریشانی پیداہوئی تاہم بعد میں پتہ چلا کہ دھماکہ یا تخریب کاری نہیں ہوئی بلکہ مارٹر گولہ کو ناکارہ بنایاگیا۔