ہنگو(مانند نیوز) کشمیریوں کو آزادی کے لیے بے مثال جدو جہد پر پوری دنیا سلام پیش کرتی ہے،اقوام متحدہ اور عالمی طاقتیں اپنے ہی وعدوں کو وفا کر دیں تو یہ تاریخی کامیابی ہو گئی،بھارتی جارحیت اور بربریت کا جس استقامت اور جوان مردی سے کشمیریوں نے سامنا کیا ہے وہ مظلوم و محکوم طبقات کے لیے باعث تقویت ہے,یوم استحصال کشمیر منانے کا مقصد کشمیریوں کو باور کرانا ہے کہ سب امن پسند قوتیں ان کی تحریک کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہنگو فہید اللہ خان،امن کمیٹی کے سرکردہ رہنما حسن خان ایڈوکیٹ،ڈی ایس پی فلک نواز بنگش،سئنیر صحافی طارق محمود مغل اور دیگر نے یوم استحصال کشمیر کے موقعہ پر ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں اے سی نواب گل بنگش،ڈسٹرکٹ سوشل ویلفئیر آفیسر بلال افریدی،محکمہ ایجوکیشن،ٹی ایم اے،لوکل گورنمنٹ کے اہلکاروں،صحافیوں،اقلیتی رہنماوں، فرید سنگھ،امن کمیٹی ممبر ٹکا خان،اساتزہ اور مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا نے شرکت کی۔تقریب میں کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہنگو فہید اللہ خان،امن کمیٹی کے ممبر حسن خان ایڈوکیٹ،ڈی ایس پی فلک نواز،سئنیر صحافی طارق محمود مغل،اقلیتی برادی کے رہنما ایلڈر یعقوب مسیح اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن پانچ سال پہلے بھارت نے کشمیر کی خصوصی حثیت کو ختم کر کے اسے بھارت کا حصہ قرار دیا جس کی پوری دنیا نے مزمت کی۔بھارتی جبر و بربریت کا کشمیری اٹھتر سال سے دلیری اور ثابت قدمی سے مقابلہ کر رہے ہیں,مقررین نے کہا کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ کشمیریوں کے متعلق اپنی قرار دادوں ہر عمل کرائیں جو ان کی ذمہ داری ہے.انہوں نے کہا کہ ہم کشمیریوں کو ان کی بے مثال قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔اور اپنے کشمیری بہن بھائیوں کو باور کراتے ہیں کہ پاکستان ہمیشہ ان کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔اس موقعہ پر سکولوں کے طلبا نے ملی نغموں اور تقاریر کے ذریعے کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کیا۔جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فہید اللہ خان کی قیادت میں ریلی بھی نکالی گئی۔اسی طرح ٹل اور دوآبہ میں بھی تقاریب ہوئیں۔جبکہ اورکزئی ہیڈ کوارٹر میں ڈپٹی کمشنر اورکزئی طیب عبداللہ کی قیادت میں ریلی اور تقریب منعقد ہوئی اور کشمیریوں کی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔