اٹک(مانند نیوز ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے وکیل نعیم پنجوتھا نے کہاہے کہ اٹک جیل کی انتظامیہ نے عمران خان سے ملاقات کرانے سے انکار کر دیا۔نعیم پنجوتھا کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کر کے اٹارنی اور دیگر دستاویزات پر دستخط کرانے ہیں لیکن جیل کی انتظامیہ نے عمران خان سے ملاقات کرانے سے انکار کر دیا۔وکیل عمران خان نے بتایا کہ جیل انتظامیہ نے کہا پاور آف اٹارنی کے لیے پیر کو رابطہ کریں، اگر پیر کو بھی ملاقات نہ کرنے دی گئی تو ایک دن مزید ضائع ہو جائیگا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد پولیس نے عمران خان کو لاہور میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کر کے اسلام آباد منتقل کیا تھا جہاں سے انہیں اٹک جیل منتقل کیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے