بٹ خیلہ (مانند نیوز)الہ ڈھنڈ ڈھیری پیجن بانڈہ میں پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کو بڑا دھچکہ 30سےزائد کارکنان پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی سے مستعفی ہوکر مسلم لیگ ن میں باقاعدہ طور پر شمولیت اختیار کی شمولیت اختیار کرنے والے کارکنوں نے صوبائی صدر امیر مقام ضلعی صدر سجاد احمد خان الہ ڈھنڈ ڈھیری کے صدر محمد شفیق پراچہ سابقہ کونسلر ارشد خان پر بھرپور اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے اعادہ کیا کہ پارٹی کےلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے دریغ نہیں کرینگے تقریب سے ضلعی صدر سجاد احمد خان الہ ڈھنڈ ڈھیری کے صدر شفیق پراچہ ارشدخان طوطہ کان کے صدر سلیم خان پیجن کے بخت زمان گل محمد اور صدر حبیب اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک پر جو عزاب ایا تھا خدا نے ہمیں اس عزاب سے نجات دلائی اور ملک کی حالت بہتر ہوگئی انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس میں بے شمار نام تھے لیکن اس میں صرف میاں نواز شریف کو ٹارگٹ کیا اللہ کے فضل وکرم اج وہ پانامہ کیس میں سرخرو ہوگئے اور جولوگ سچ میں چور تھے وہ اج جیلوں میں بند ہےمیاں نواز شریف نے اس وقت بھی کہا تھا کہ میں نے اپنا فیصلہ اللہ پر چھوڑا ہے اور ثابت ہوگیا کہ نواز شریف بے گناہ تھے انہوں نے کہا کہ پی ٹی ائی کے دس سالہ دور حکومت میں قوم کےلئے کچھ نہیں کیا صرف عوام کو ذلیل اور کریشن کی داستانیں رقم کئے انہوں نے کہا کہ شکیل خان نے دس سالوں میں عوام کو بےوقوف بنایا اور علاقے کے ترقی کےلئے کچھ نہیں کیاانہوں مذید کہا کہ مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجینئر امیرمقام کا ضلع ملاکنڈ کے عوام کے ساتھ دلی لگاو ہے انہوں نے ضلع ملاکنڈ میں بڑے بڑے ترقیاتی منصوےمکمل کیے جس میں بٹ خیلہ گریڈ اسٹیشن تھانہ کا بڑا گریڈاسٹیشن تھانہ میں نادر افس تھانہ میں واپڈا افس بٹ خیلہ الہ ڈھنڈ ڈھیری اور بٹ خیلہ میں سوئی گیس کی فراہمی اور دیگر ترقیاتی منصوبے شامل ہے جو انجینئر امیر مقام کی ذاتی کوششوں سے پایہ تکمیل تک پہنچ گئی ہے اخرمیں ضلعی صدر سجاد احمد خان الہ ڈھنڈ ڈھیری کے صدر محمد شفیق پراچہ نے شمولیت اختیار کرنے والے کارکنوں کو پارٹی ٹوپیاں پہنائی اور انہیں مبارکباد دی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے