جمرود(نمائندہ مانند )قبائلی عوام اور بالخصوص صوبائی سیاسی نمائندگان سے 12اگست کو امن جلسے میں شرکت کی اپیل،امن کا نعرہ بلند کرکے بدامنی کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفنا دینگے۔سیاسی اتحادباڑہ تفصیلات کے مطابق ضلع خیبرکی تحصیل باڑہ کی سیاسی اتحادکے صدرشاہ فیصل نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ12 اگست 2023کو امن جلسہ منعقد کرنے کے حوالے سے جمرودپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور عوام کے لازوال قربانیوں کے بعد امن قائم ہوا ہے بدبخت عوام کو مختلف چیک پوسٹوں پر جس ذلالت کا سامنا ہوا ہے وہ ناگفتہ بہ ہے لیکن بدقسمتی سے ایک بار پھر حالات کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت خراب کر رہے ہیں علاقے میں ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور دھماکوں سے عوام میں مایوسی پھیلی ہوئی ہے باڑہ اور تیراہ میں ایک بار پھر دہشت گردوں کے مراکز کھولنا، سیکورٹی اداروں کے کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،انہوں نے کہا کہ پرامن مارچ،جلسہ وغیرہ ہمارا قانونی اور آئینی حق ہے اور آئین کے دائرے میں رہ کر اپنی جدوجہد جاری رکھے گے، انہوں نے کہا ملک کے تمام سیکورٹی اداروں کے اعلی عہدوں پر فائز افسران کی خاموشی معنی خیز ہے باجود اس کے خیبر کے لوگ سراپا احتجاج ہے اور امن و خوشحالی چاہیتے ہے انہوں تمام سیاسی جماعتوں کے صوبائی قائدین سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ 12 اگست امن جلسہ میں شرکت کرکے بد امنی کو ہمیشہ کے لئے ختم کریں، سیاسی اتحاد نے قوم کوکی خیل احتجاجی دھرنے کا ہر قسم تعاون کا اعلان کیا انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پولیس فورس کے تمام جائز مطالبات پورے کئے جائے اور چیک پوسٹوں کی تمام سیکورٹی اختیارات پولیس کے حوالے کئے جائے اور خیبرپختونخوا پولیس فورس کے طرز پر مراعات دیئے جائے، انہوں نے کہا کہ دشمن عناصر عوام اور فوج میں دوریاں پیدا کر رہے ہیں لہذا اعلی حکام قبائلی عوام کی محرومیوں کا ازالہ کریں اور تمام ادارے اپنی حدود میں رہے آخر میں 12 اگست امن جلسے کو کامیاب بنانے کے لئے تمام قبائلی عوام سے شرکت کی اپیل کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے