پشاور( مانند نیوز)بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن اسپورٹس کمپلیکس مردان کے رکن مدثر نور نے کہا ہے کہ بچوں کو نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں مہیا کرنا بچوں کی جسمانی اور ذہنی نشوونما کے لئے نہایت ضروری ہے بچے اس ملک کا اثاثہ اور قوم کا مستقبل ہیں یہی بچے آنے والے وقتوں میں پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کریں گے بچوں کی اچھی تربیت کرنا اور انکی پرورش پر خصوصی توجہ دینا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے اسپورٹس کمپلیکس میں انجمن سرحدی یتیم خانہ کے یتیم طلباء کے مابین اعزازی بیڈمنٹن مقا بلے میں حصہ لینے والے یتیم طلباء میں نقد انعامات اور شیلڈز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا، انجمن سرحدی یتیم خانہ مردان کے قاضی خضر بورڈ انتظامیہ اور مدثر نور کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ انجمن سرحدی یتیم خانہ معاشرے کے بے سہارا، یتیم اور بنیادی سہولیات سے محروم سٹریٹ چلڈرن کو رہائشی، تربیت، خوراک، دنیاوی اور دینوی تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیاں فراہم کی جاتی ہیں تاکہ یہ بچے اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد معاشرے کے مفید شہری بن سکیں تعلیم کے ساتھ ان بچوں کو ہنر بھی سکھائے جاتے ہیں