اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم اپنے شہداء کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گی۔پاکستانی قوم کو وطن کی سلامتی کیلئے اپنے خون سے آبیاری کرنے والے شہدا ء اور ان کے اہلِ خانہ پر فخر ہے۔ان خیالات کااظہار وزیر اعظم شہبازشریف نے میجر طفیل محمد شہید(نشانِ حیدر) کے یوم شہادت پر جاری اپنے بیان میںکیا۔ وزیر اعظم شہبازشریف نے میجر طفیل محمد شہید(نشانِ حیدر) کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میجر طفیل شہید نے اپنی شجاعت و بہادری سے مادر وطن کی حفاظت اور فرض کی انجام دہی کی لازوال داستان رقم کی۔میجر طفیل شہید نے وطن کی حفاظت کی خاطر اپنی جان کی پرواہ بھی نہ کی۔پوری پاکستانی قوم میجر طفیل شہید کی اس قربانی پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔