اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستان نے توشہ خانہ کیس کیخلاف چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اپیل کو نمبر الاٹ کردیا۔ رجسٹرار آفس نے توشہ خانہ کیس کے دائرہ اختیار کے خلاف دائر اپیل کو نمبر 922،921 الاٹ کیا۔ چیئرمین تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی جانب سے توشہ خانہ کیس واپس ٹرائل کورٹ کے جج ہمایوں دلاور کو بھیجنے کا فیصلہ چیلنج کیا ہے۔ رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے اپیل اعتراضات لگا کر واپس کردی تھی۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی لیگل ٹیم نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرکے اپیل دوبارہ جمع کرادی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے