مکہ مکرمہ(مانند نیوز ڈیسک) مسجد الحرام کے امام وخطیب ممتازعالم دین شیخ ڈاکٹربندربلیلہ کے والد انتقال کر گئے۔سعودی میڈیا ذرائع کے مطابق ممتازعالم دین شیخ ڈاکٹر بندر بلیلہ کے والد کا انتقال صبح سویرے مختصرعلالت کے بعد ہوگیا۔ان کی نمازجنازہ مسجدالحرام میں بعد نمازظہرادا کی گئی جس کے بعد تدفین مولا قبرستان میں کی گئی۔ واضح رہے کہ شیخ ڈاکٹر بندر بلیلہ کئی اعزازات کے حامل ہیں۔وہ 2013 سے مسجد الحرام مکہ مکرمہ کے امام وخطیب ہیں۔اس کے علاوہ وہ طائف یونیورسٹی کے معاون پروفیسر اوراسلامی علوم کے ماہرہیں۔