اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے بھارت سے پاکستان آنے والی خاتون انجو کے ویزے میں ایک سال کی توسیع کردی ہے۔فاطمہ کے شوہراورضلع دیربالا کے رہائشی نصراللہ کا وڈیو بیان وائرل ہوا ہے۔ جس میں انجو سے شادی کرنے والے نصراللہ کا کہنا ہے کہ وزرات داخلہ کی جانب سے مانگی گئیں دستاویزات فراہم کردیئے ہیں،پاکستان کے تمام ادارے اورمحکمے بھرپوراندازمیں تعاون کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پچھلی دفعہ فاطمہ کے ویزے میں دوماہ کی توسیع کی گی تھی،شادی کے بعد اب فاطمہ کے ویزے میں مزید ایک سال کی توسیع ہوئی ہے۔بھارتی خاتون انجو 22 جولائی کوخیبرپختونخواکے ضلع دیربالا پہنچی تھی۔دیربالاکے رہائشی نصراللہ اوربھارتی خاتون انجو کی سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی تھی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے