سوات (مانند نیوز)تفصیلات کے مطابق: بریگیڈیئر ساجد اکبر، ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور اور کرنل حامد نے بازیرا کرکٹ گراؤنڈ بریکوٹ میں جاری جشن آزادی کرکٹ اور ٹیبل ٹینس ٹورنمنٹ کی فائنل میچوں میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جہاں ٹورنمنٹ انتظامیہ کی جانب سے ان کا شاندار طریقے سے استقبال کیا گیا۔ اس موقع دیگر پولیس اور آرمی فورس کے افسران و جوانون بھی موجود تھے۔ میچ کے اختتام پر بریگیڈیئر ساجد اکبر اور ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے فاتح ٹیموں کو ٹرافی اور بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا۔ آخر میں ڈی پی او سوات نے ٹورنمنٹ انتظامیہ، کھلاڑیوں اور شائقین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں سب سے پہلے سوات میں اتنا بڑا کھیل کا ایونٹ کروانے پر ٹورنمنٹ انتظامیہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہو آگے بھی ایسے ایونٹ کیے جائیں تاکہ نوجوان نسل کھیلوں کی جانب راغب ہوں اور مختلف اقسام کے نشوں سے دور رہیں ویسے بھی جس جگہ کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کے اسپتال ویران ہو جاتے ہیں دعا ہے ایسے ہی ایونٹ منعقد ہوتے رہیں اور میدان آباد رہیں۔ترجمان سوات پولیس

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے