سوات(مانند نیوز)موجودہ صورتحال کے دوران آمن وامان برقرار رکھنے کی خاطر ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے رات کے وقت سیدو شریف بازار کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ڈیوٹی پر تعینات رائیڈر سکواڈ اور پولیس موبائیل گشت سمیت دیگر سکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا، اس موقع پر انہوں دوران ڈیوٹی پولیس اہلکاروں کو آمن وامان کو برقرار رکھنے اور عوام الناس میں احساس تخفظ پیدا کرنے کیلئے اپنی فرائض کو ایمانداری کے ساتھ سرانجام دینے کے ہدایات جاری کیںترجمان سوات پولیس