سوات (مانند نیوز)نو تعینات ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان نے اپنے دفتر میں جملہ پولیس آفسران کے ساتھ تعارفی میٹنگ کا انعقاد کیا۔ جس میں لوئر سوات کے تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور چوکی انچارجان نے شرکت کی۔اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان نے شرکاء میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیحات میں سے ہیں۔ عوام کے مسائل کو فوری حل کرنے اور عوام کا پولیس پر اعتماد برقرار رکھنے کیلئے پر عزم رہیں۔ اپنےاخلاق اور رویے نرم رکھیں، تھانہ جات ، چوکیات میں آنے والے تمام سائلین خواہ وہ سرکاری ہو یا عام شہری ان کیساتھ اپنا انداز گفتگو شائستہ رکھیں۔انہوں نے کہا کہ تمام کمزور طبقہ بالخصوص ضعیف العمر، بچوں، بوڑھوں، عورتوں اور مظلوموں کا خصوصی خیال رکھیں، پولیس سٹیشن آنے پر مظلوموں کو عزت کے ساتھ بٹھائیں اور فوری طور پر اُنکا مسئلہ قانون کے مطابق حل کریں، قانون سب کے لئے یکساں ہیں کسی کے ساتھ بھی ظلم برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایس ڈی پی او اوز، ایس ایچ اوز اور چوکی انچارجان اپنے اپنے علاقے میں ہونے والی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں اور جرائم پیشہ افراد، مجرمان اشتہاریوں، منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن کریں، اپنے علاقے میں کرائم کو کنٹرول کرنے کیلئے مؤثر حکمت عملی اختیار کریں اور سٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئے گشت کے نظام کو مزید مؤثر بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن، بدنیتی اور بددیانتی کسی صورت برداشت نہ کی جائے گی، کرپشن یا بددیانتی ثابت ہونے کی صورت میں سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔انہوں نے تمام شعبہ جات کوایک ٹیم کی شکل میں مشترکہ کام کرنے آپس میں باہمی تعاون کو اپنا شعار بنانے اور ہمیشہ ایمانداری اور خلوصِ نیت اور جذبے کیساتھ کام کرنے کی ہدایات جاری کیے۔ ترجمان سوات پولیس

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے