سوات(مانند نیوز) ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان نے لوئر سوات کے تمام تھانہ جات و چوکیات کے محرران کے ساتھ میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ جات کے رجسٹرات کا درست اور بروقت تکمیل کیا جائے۔ عوام الناس کے جان ومال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا بنانے کیساتھ ساتھ آن کے مسائل فوری طور پر حل کرنے کا معقول بندو بست کرنا محرر کی ذمداریوں میں شامل ہے۔ایڈیشنل ایس پی سوات نے کہا کہ محرران روزانہ کے بنیاد پر تمام پولیس افسران و اہلکاران کو فیلڈ ڈیوٹی کے دوران اپنی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ کے استعمال کو لازمی کرنے، دوران ڈیوٹی موبائل فون کے استعمال سے گریز کرنے اور متبادل آنے سے پہلے اپنے پوائنٹ ہر گز نہ چھوڑنے کی ہدایات جاری کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ افسران بالا کی کاوشوں سے کمیونٹی پولیسنگ، اخلاقیات اور پولیس کے رویوں کو بہتر بنانے کیلئے کافی اقدامات کئے گئے ہیں۔ محکمہ پولیس میں کرپشن اور بد اخلاقی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔ پولیس شہریوں کے ساتھ اخلاق اور مثبت رویہ سے پیش آئیں،اور ان کو درپیش مسائل کی فوری حل کیلئے مکمل تعاون کو یقینی بنائے تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان فاصلے ختم ہو او ر عوام الناس بھی قیام آمن اور جرائم کی بیخ کنی میں پولیس کے ساتھ تعاؤن جاری رکھ سکے۔ اس موقع پر انہوں نے تمام محرران کو ہدایات جاری کر تے ہوئے کہا کہ مین گیٹوں پر دو دو سنتریاں لگائیں اور ہسٹری شیٹ افسران پر تقسیم کر کے ایک ہفتے کے اندر اندر OG 10کے مطابق مکمل کریں ۔ترجمان سوات پولیس

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے