اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ کیس کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا، عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست جلدسماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں سزا کے خلاف اپیل پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے حکم نامہ جاری کیا۔عدالت نے فریقین کو سزا کے خلاف اپیل اور سزا معطلی درخواست پر نوٹس جاری کیے۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل ٹرائل کورٹ کے 5 اگست کے فیصلے کے خلاف ہے، ان کیخلاف الیکشن کمیشن کی شکایت پر ٹرائل چلایا گیا۔عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، فریقین کو نوٹس جاری کیے جائیں اور کیس کا ریکارڈ بھی منگوایا جائے۔عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست جلد سماعت کے لئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے سزا معطل کر کے ضمانت پر رہائی کی درخواست استدعا کر رکھی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے