بٹ خیلہ(مانند نیوز)تھانہ پل چوکی کے حدود میں موٹرسائیکل اور سوزوکی وین میں تصادم کے نتیجے میں دوچچاذادبھائی جان سے گئے جبکہ دو افراد شدیدزخمی ہوئے تفصیلات کے مطابق تھانہ پل چوکی کے حدود میں موٹرسائیکل اور سوزوکی وین کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں جمعہ کے دن سیر کی غرض سے بٹ خیلہ سے سیاحتی علاقے جانیوالے دو چچاذادبھائی مختیار ولد باچہ اورسراج ولد بہروزسکنہ گمبت بٹ خیلہ شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو اسپتال بٹ خیلہ منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہوگئے حادثہ میں گاڑی ڈرائیورپرویزولد عزیزنور سکنہ رسم ضلع مردان اورمحمدرزاق ولداحمد خان سکنہ سوات شدید زخمی ہوئے جنہیں بٹ خیلہ اسپتال میں طبی امداد دی گئی مالاکنڈ لیویز نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کی ہے دوسری جانب ایک ہی گھر سے دوچچاذادبھائیوں کے جنازے اُٹھنے پر کہرام مچھ گیا