باجوڑ (مانند نیوز)گورنمنٹ کالج آف کامرس اینڈ منیجمنٹ ساینسز خار باجوڑ میں 77 ویں یوم آزادی کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد ہوا۔حب الوطنی کے موضوع پر پروفیسر صاحب ذادہ محمد ایوب،پروفیسرعطاء اللہ خان اور طلباء نے اظہار خیال کیا۔پرنسپل پروفیسر بخت منیر صاحب آبادی نے پاکستان کی آزادی اور اس آزادی کو برقرار رکھنے کے موضوع پر صدارتی خطبے میں طلباء پر زور دیا کہ پاکستان ہمارا ملک ہے اس کے ساتھ محبت اور اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دیتے ہوئے اس کی خدمت کرنا ہمارے ایمان اور غیرت کا حصہ ہے۔ملک دشمن عناصر سے طلباء ہوشیار رہے کیونکہ ملک دشمن عناصر رنگ،نسل،زبان اور قومیت کی زہریلی گولیوں پر حقوق اور جذباتی نعروں کی شیرینی چڑھا کر اس ملک کو نقصان پہنچانے کیلے لگے ہوئے ہیں۔سیاست دان جوانوں کو اپنا سیاسی آلو سیدھا کرنے کیلے استعمال کررہے ہیں۔اس ملک کا دفاع ہم اپنے خون سے کریں گے۔اور وہ لوگ جو کھاتے اور پیتے پاکستان کے ہیں اور گاتے انڈیا اور افغانستان کے ہیں۔ان میں اگر رتی برابر غیرت ہے تو یہ ملک چھوڑ کر وہاں چلے جائیں جو ان کو پسند ہے۔آخر میں ملک کے استحکام اور ترقی کیلئے دعا اور عہد سے پروگرام کا اختتام ہوا۔