دیر پائین (مانند نیوز)خیبرپختونخواہ کے دوسرے اضلاع کی طرح دیر پائین میں جشن آزادی کے سلسلے میں تیاریاں جاری ہیں۔ ڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ بالامبٹ کو قومی پرچموں اور قمقموں سے سجایا گیا۔تحصیل میونسپل آفیسر بلامبٹ طارق ایوب کے زیر نگرانی بالامبٹ کے مختلف مقامات پر یوم آزادی کے حوالے سے بینرز لگائے گئے۔ اس کے علاوہ تحصیل میونسپل آفیسر خال کے زیر نگرانی تحصیل خال کے مختلف مقامات پریوم آزادی کے حوالے سے پاکستانی جھنڈے اور بینرز لگائے گئے جبکہ جشن آزادی کے سلسلے میں تحصیل میونسپل آفیسر ادئینزئی اقبال حسن کے زیر نگرانی ادئینزئی کے مختلف عوامی مقامات۔ سرکاری عمارتوں پر جشن آزادی کے بینرز لگائے گئے۔ یوم آزادی کے حوالے سے دیر پائین کے عوام میں جوش وخروش پایا جاتاہے اور مختلف بازاروں میں جھنڈوں، بیجز، قومی پرچم اور سبز ہلالی پرچموں کے بنے ملبوسات عوام کے توجہ کے مرکز بن گئے ہیں۔