باجوڑ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق کی زیر صدارت یوم آزادی کے مناسبت کے حوالے سے ڈی سی آفس میں میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ نصیر خان، اسسٹنٹ کمشنر خار محب اللہ خان یوسفزئی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریوینیو، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار ٹو، تحصیلدار برنگ، نمائندہ ٹی ایم او اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ میٹنگ میں 14 اگست یوم آزادی کی تقریبات کی تیاریوں، سیکورٹی اور دیگر امور کا جائزہ لیااور اہم فیصلے کئے۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق نے انتظامی افسران اور متعلقہ محکموں کے سربراہان کو تمام انتظامات بروقت مکمل کرنے کی ضروری ہدایات جاری کیں۔