ہنگو(مانند نیوز) پر امن احتجاج جمہوریت کا حسن ہے،ہنگو سے پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاری قابل افسوس ہے،نورآواز ایڈوکیٹ اور خان امیر ایڈوکیٹ کی گرفتاری کی اے این پی مزمت کرتی ہے،کسی نے قانون ہاتھ میں نہیں لیا تو پھر گرفتاریاں کیسی؟ ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی تحصیل ہنگو کے صدر اور سابق ممبر ضلع کونسل حاجی گل صاحب شاہ نے اخباری بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ چند روز قبل پی ٹی آئی چیرمین کی گرفتاری پر پی ٹی آئی ہنگو نے کسی قسم کا احتجاجنہیں کی پھر بھی ہنگو پولیس نے انتہائی پر امن وکلاء نور آواز ایڈوکیٹ اور خان امیر بگٹی سمیت کئی کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا جس کی اے این پی مزمت کرتی ہے۔گل صاحب شاہ نے کہا کہ اختلاف رائے ہوتا ہے،احتجاج بھی ہوتے ہیں مگر یہ سب جمہوریت کا حصہ ہے اور پر امن احتجاج کی ہر معاشرے میں گنجائش ہوتی ہے مگر ہنگو انتظامیہ نے دو اہم شخصیات کو گرفتار کیا ہے جس سے عوام میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے۔اے این پی کے صدر گل صاحب شاہ نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ نور آواز ایڈوکیٹ اور خان امیر بگٹی کو فوری رہا کیا جائے۔