مکہ (مانند نیوز)خانہ کعبہ میں دروازہ نصب ہے جو خاص مواقع پر کھولا جاتا ہے کیا آپ جانتے ہیں کہ اس کی تیاری میں کتنا خالص سونا استعمال کیا گیا ہے۔مسلمانوں کے لیے سب سے محترم ومقدس مقام مکہ مکرمہ کی مسجد الحرام میں واقع خانہ کعبہ ہے۔ بیت اللہ میں ایک سونے کا دروازہ لگا ہے جو خاص مواقع پر کھولا جاتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس کی تیاری میں کتنا خالص سونا استعمال ہوا اگر نہیں جانتے ہیں تو ہم اس کی تاریخ اور تفصیلات بتاتے ہیں۔
وزارت حج وعمرہ کے مطابق باب کعبہ مشرق کی جانب واقع ہے۔ اس کی لمبائی 318 سینٹی میٹر اور چوڑائی 171 سینٹی میٹر ہے اور اس دروازے کی تعمیر میں 280 کلو گرام خالص سونا استعمال کیا گیا ہے۔آل سعود نے جب 1923 میں سعودی عرب کا اقتدار سنبھالا تو سب سے پہلے 1944 میں شاہ عبدالعزیز کے عہد میں باب کعبہ تبدیل کیا گیا اس کے بعد دوسری بار شاہ خالد کے دور میں 1977 میں خانہ کعبہ پر نیا دروازہ نصب کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق 1977 میں سعودی فرماں روا شاہ خالد نے نیا باب کعبہ تیار کرنے کا حکم اس وقت صادر کیا گیا جب وہ خانہ کعبہ میں نماز ادا کرکے باہر آ رہے تھے اور ان کی نظر باب کعبہ پر پڑےہوئے نشان پر پڑ گئی تھی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے