پشاور (مانند نیوز)نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے ریونیو پیر ہارون شاہ نے جمعے کو اپنے آفس میں اہم عوامی و سرکاری شخصیات سے الوداعی ملاقاتیں کیں. معاون خصوصی نے اپنے سٹاف کے ساتھ الوداعی چائے لی اور ان کی بہترین خدمات پر ان کی تعریف کی. معاون خصوصی برائے ریونیو پیر ہارون شاہ نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خدا تعالیٰ نے عوامی خدمت کا موقع فراہم کیا جس کو بہ احسن خوبی سرانجام دینے کی ہر ممکن کوشش کی. انہوں نے کہا کہ چیلنجز کے باوجود محکمہ ریونیو میں اصلاحات کو عملی جامہ پہنانے، پوسٹنگ و ٹرانسفر میں شفافیت، دفتری امور میں تیزی اور شکایات کے بروقت ازالے کے لئے کام کیا. محکمہ مال کی تاریخ میں پہلی بار 57 تحصیلداران کو بغیر اقربا پروری اور سفارش کے میرٹ پر تعینات کیا گیا. انہوں نے کہا کہ محکمہ مال کے تمام آفیسرز نے عوام کو خدمات کی فراہمی مزید بہتر بنانے کی غرض سے ہمیشہ میرے ہدایات کو عملی جامہ پہنایا جو قابل تعریف ہیں. محکمہ مال کے حوالے سے عوام میں اعتماد بڑھانے اور شکایات کے ازالے کے لئے دفتر کے دروازے ہر کسی کے لیے کھلے رکھے تاکہ کسی بھی فرد کو خدمات کی فراہمی سست روی کا شکار نہ ہو. معاون خصوصی برائے ریونیو پیر ہارون شاہ نے اپنے میڈیا آفیسر ریاض غفور کی کارکردگی کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انفارمیشن ڈائریکٹوریٹ نے ہمیشہ بروقت اور بہترین میڈیا کوریج فراہم کی اس سلسلے میں میڈیا آفیسر کی خدمات کو بھی سراہتا ہوں. انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے بہت کم وقت میں عوامی خدمت سے متعلق کئی اہم عہدوں سے نوازا. عوامی خدمت کا یہ سفر جاری رہے گا.

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے